Sunday, September 25, 2022

اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج
 گجرات (92 نیوز) اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جعلی چیک دینے پر تاجر علی معین کی جانب سے تھانہ سٹی سرائے عالمگیر میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق جعلی چیک دینے پر اداکارہ عائشہ ثناء کے خلاف پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر میں مقدمہ درج کیا گیا۔ 20 لاکھ کا جعلی چیک دینے پر گجرات کے تاجر نے مقدمہ درج کروایا ہے۔ عائشہ ثناء کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ اداکارہ کی گرفتاری کے لیے لاہور اور اسلام آباد میں کئی مقامات پر پولیس نے چھاپے مارے ہیں۔