Tuesday, October 4, 2022

اداکارہ سونم کپور 30برس کی ہو گئیں

اداکارہ سونم کپور 30برس کی ہو گئیں
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور آج اپنی 30ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”سانوریا“ سے بالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھنے والی اداکارہ سونم کپور فلم بینوں کے دلوں پر راج کرتی ہے۔ سونم کی فلمیں رانجھنا اور بھاگ ملکھا بھاگ بالی وڈ باکس آفس پرہٹ ہوئیں اور فلموں کو کئی ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا۔ گزشتہ برس سونم کپور کی ریلیز ہونے والی فلم خوبصورت نے سونم کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ سونم کپور رواں سال پریم رتن دھن پائیو میں جلوہ گر ہونگی۔ فلم نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔