Monday, October 3, 2022

اداکارہ سنگم رانا کے مبینہ قتل کی تفتیش ہومی سائیڈ یونٹ کے سپرد

اداکارہ سنگم رانا کے مبینہ قتل کی تفتیش ہومی سائیڈ یونٹ کے سپرد
لاہور(92نیوز)اداکارہ سنگم رانا کامعاملہ اب تک کی پولیس تفتیش کےمطابق خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے سنگم رانا مبینہ قتل کیس کی تفتیش ہومی سائیڈیونٹ کےسپردکردی گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق اداکارہ سنگم رانا گزشتہ 7 برسوں سےاسٹیج پراداکاری کررہی تھیں جبکہ ان کی بہن شمع رانا بھی اسٹیج سےوابستہ ہیں  ان دنوں دونوں بہنیں الفلاح تھیٹرمیں پرفارم کررہی تھیں۔  سنگم رانااپنی بہن شمع رانا اورپھوپھی زاد بہن کےساتھ سندرکےعلاقےمیں رہائش پذیرتھیں سنگم راناکی والدہ نےدوسری شادی کررکھی ہےاوروالٹن کےعلاقےمیں رہائش پذیرہیں۔ اہل خانہ کےمطابق ہفتےاوراتوارکی درمیانی شب سنگم رانا اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی پولیس پہلے ہی مبینہ خودکشی کی اس واردات پرشکوک کااظہارکرچکی ہے اوراسی حوالے سے تفتیش کاآغازکرتےہوئےکیس ہومی سائیڈیونٹ کےحوالےکردیاگیاہے۔ پولیس ذرائع کےمطابق سنگم رانا کوجس پنکھےسےلٹکاکرخودکشی کادعوی کیاگیاہےاس پنکھےکےساتھ سنگم راناکےلٹکنےکےٹھوس شواہدنہیں ملے۔ ۔پولیس کےمطابق جودوپٹہ خودکشی کےلیےاستعمال کرنےکادعوی کیاجارہاہے،اس کوبھی پنکھےکےساتھ باندھےجانےکےثبوت نہیں ملے۔