Monday, October 3, 2022

اداکارہ سنگم رانا کی موت کیسے ہوئی ؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

اداکارہ سنگم رانا کی موت کیسے ہوئی ؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا
لاہور (92نیوز) پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ قتل کیا گیا‘ ہومی سائیڈیونٹ اب قتل کی تفتیش کرےگا۔ تفصیلات کے مطابق چندروزقبل اداکارہ سنگم رانا اپنے گھرمیں مردہ حالت میں پائی گئیں جس کی موت کو اہل خانہ کی جانب سے خودکشی قرار دیا گیا جبکہ پولیس نے سنگم راناکی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سندرمیں قتل کامقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے اداکارہ سنگم رانا کا پوسٹمارٹم کرایا جس کی رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم میں موت کی وجہ خودکشی نہیں بلکہ اسے قتل قرار دیا گیا ہے اور اب ہومی سائیڈ یونٹ اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کر رہا ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سنگم رانا کا گلا کپڑے کی بجائے ڈنڈے یا راڈ سے دبایا گیا۔ پولیس نے سنگم رانا کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سنگم رانا نے کچھ عرصہ قبل 32لاکھ روپے کی نئی گاڑی اور 50لاکھ مالیت کا گھر بھی خریدا تھا۔ سنگم رانا اپنی پھوپھی زاد بہن کے ہمراہ اسی گھر میں رہائش پذیر تھیں۔