لاہور ( ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں ۔ آمنہ الیاس نے خبر فیس بک اور انسٹاگرام پر شیئر کی ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، وہ لوگ جو میرے گرد رے اور جو گزشتہ ایک ہفتے میں مجھ سے ملے ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائیں۔