Saturday, October 1, 2022

اداروں کو پامال کرنے والے آج جمہوریت کے چیمپئن بن رہے ہیں ، شبلی فراز

اداروں کو پامال کرنے والے آج جمہوریت کے چیمپئن بن رہے ہیں ، شبلی فراز
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نےکہا اداروں کو پامال کرنے والے آج جمہوریت کے چیمپئن بن رہے ہیں۔ شبلی فراز نے سینیٹ میں اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا سابق حکمرانوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اداروں کو تباہ کیا۔ آپ کے نظریاتی پن سے قوم واقف ہے۔ حکومت اپوزیشن کو سینی ٹائزر کے ساتھ رومال بھی دے تا کہ یہ اپنے چہرے چھپا سکیں۔ آپ عمران خان کی ثابت قدمی کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا اپنے دور میں ادارے تباہ کرنے والے آج جمہوریت کے چیمپئن بن رہے ہیں۔ یہ ووٹ نہیں نوٹ کی عزت کرتے ہیں۔ یہ اسٹیڈیم نہیں بھر سکتے تھے ۔ اس لئے آدھے میدان کو اسٹیج بنا دیا۔ قبل ازیں شبلی فراز کا کہنا تھا بطور جمہوری حکومت اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ اپوزیشن قیادت کرپشن بچاؤ کیلئے مجمع اکٹھا کر رہی ہے۔ یہ جلسہ صرف حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ حکومت کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔