Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اخلاق احمد کی فریج سے ملنےوالا گوشت بکرے کا تھا:فرانزک رپورٹ میں تصدیق ہوگئی

اخلاق احمد کی فریج سے ملنےوالا گوشت بکرے کا تھا:فرانزک رپورٹ میں تصدیق ہوگئی
October 9, 2015
ددہری(ویب ڈیسک)بھارت میں انسانیت کی دھجیاں اڑانےوالا واقعہ سامنے آنے کے بعد مودی سرکار کی مذہبی جنونیت پر پھر سوال اٹھنا شروع ہو گئے ہیں گائے کاگوشت کھانے کے شبہ میں ہجوم کے  ہاتھوں جاں بحق  ہونے والے مسلمان اخلاق کی فریج سے ملنے والا گوشت بکرے کا تھا، فرانزک رپورٹ سے بھی تصدیق ہو گئی لیکن مودی سرکار انتہا پسندی چھوڑ دے یہ ممکن نہیں۔ تفصیلات کےمطابق دنیا کے تمام مذاہب دوسرے مذاہب کی اقدار اور رسم ورواج کے احترام کا درس دیتے ہیں مگر یہ بات بھارتی ہندو انتہا پسندوں کو سمجھانا ممکن نہیں۔ بھارت میں جاہلوں اور مذہبی جنونیوں کی بھرمار ہے دادہری میں محمد اخلاق کو ہجوم نے اس وقت تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مار ڈالا جب وہ بکرے کا گوشت گھر لے جا رہا تھا،ہندو انتہا پسند ہجوم نے  گھر کی تلاشی لی اور فریج سے گوشت برآمد ہونے کے بعد اخلاق کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاجس سے وہ دم توڑ گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی تھی کہ یہ گوشت بکرے کا ہے لیکن آج آنے والی فرانزک رپورٹ سے بھی اس امر کی تصدیق ہو گئی کہ یہ گوشت گائے کا نہیں تھا جس سے انتہا پسند جماعت کے گمراہ کارکنوں اور مذہبی جنونیوں کا مکروہ فعل بے نقاب ہو گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارتی انتہا پسند حلقے اس واقعے پر معافی مانگتے ہیں یا ڈھٹائی سے شور مچاتے رہتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔