Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اخروٹ ڈپریشن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں: طبی ماہرین

اخروٹ ڈپریشن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں: طبی ماہرین
December 8, 2016

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں خشک میوہ جات کا استعمال بڑے ذوق و شوق سے کیا جاتا ہے۔ ان میوہ جات کو دماغ کیلئے نہایت مفید خیال کیا جاتا ہے۔ انہی لاجواب میوہ جات میں اخروٹ بھی شامل ہے جو اپنی شکل و صورت کے اعتبار سے دماغ سے بے حد مماثلت رکھتا ہے۔ موسم سرما آتے ہی بازاروں میں اخروٹ بھی اپنی بہاریں لٹا رہا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اخروٹ دماغی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اخروٹ میں شامل اومیگا فیٹی ایسڈ نامی چکنائی دماغی عمل کو بہتر بنا کر ڈیپریشن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر دیتی ہے۔ اخروٹ قبض کی صورت میں فوری آرام پہنچانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ یہ معدے میں پہنچ کر فضلہ میں حرکت پیدا کرکے اسے آگے کی طرف دھکیل دیتا ہے۔

اخروٹ میں شامل ایسڈ غیرضروری اور گندے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں نہایت معاون ہے جس کے بعد صحت مند کولیسٹرول پیدا ہوتا ہے جو قوت قلب کے لئے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔ روزانہ صرف ایک اخروٹ کا استعمال جسم کو ہائی بلڈپریشر کا مقابلہ کرنے کی طاقت بھی فراہم کرتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانسی اور دمہ کے علاج کے دوران اخروٹ کا استعمال نہایت موثر ہے۔ اخروٹ میں شامل اجزا ہڈیوں کی مضبوطی اور نشوونما کے لئے نہایت ضروری ہیں۔