Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اختیارات کا ناجائز استعمال !!! خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ضیاءاللہ آفریدی گرفتار

اختیارات کا ناجائز استعمال !!! خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ضیاءاللہ آفریدی گرفتار
July 9, 2015
پشاور (92نیوز) اختیارات کا ناجائز استعمال تحریک انصاف کے وزیر کو مہنگا پڑ گیا، خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن نے صوبائی وزیر معدنیات ضیا اللہ آفریدی کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر معدنیات ضیاءاللہ آفریدی کو احتساب کمیشن نے گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر پر ناجائز اثاثوں اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام عائد کیاگیا ہے۔ صوبائی وزیر ضیاءاللہ کا تعلق کے پی کے کی حکمران جماعت پی ٹی آئی سے ہے۔