Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احمد چیمہ کیخلاف ٹھوس شواہد موجود، عدالت میں پیش کرینگے، ترجمان نیب

احمد چیمہ کیخلاف ٹھوس شواہد موجود، عدالت میں پیش کرینگے، ترجمان نیب
February 24, 2018

لاہور ( 92 نیوز) ترجمان نیب نے کہا ہے کہ انتہائی نا مساعد حالات کے باوجود قانون کے مطابق اپنا کام کرتے رہیں گے ۔ کسی دھمکی ، سرزنش یا تنبیہ کو اپنے کام میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب  انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اپنا کام قانون کے مطابق کرتا رہے گا ۔ کسی سرزنش یا احتجاج کو قانونی کام کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ۔ احد چیمہ کی گرفتاری بھی قانون کے مطابق کی گئی ، احد چیمہ کاریمانڈ مکمل ہونے پرصورتحال کی مزید وضاحت احتساب عدالت میں پیش کی جائے گی ۔  

اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کوئی کچھ بھی کہے جواب احتساب عدالت میں دیں گے،کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کا کوئی احتمال نہیں ۔ نیب کا کسی سیاسی سیاست، ساسی جماعت یا گروپ سے کوئی تعلق نہیں ۔

ترجمان  نیب کا کہنا تھا کہ نیب لاہور میں رینجرز تعیناتی احد چیمہ کی حفاظت کیلئے ضروری ہے متعلقہ ریکارڈ کے تحفظ کیلئے نیب لاہور میں رینجرز کی تعیناتی ضروری ہے ۔