Wednesday, November 30, 2022

احمد ندیم قاسمی کو مداحوں سے بچھڑے 13برس بیت گئے

احمد ندیم قاسمی کو مداحوں سے بچھڑے 13برس بیت گئے
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کی دھرتی کے مایہ ناز سپوت عظیم شاعر،افسانہ نگار اورصحافی احمد ندیم قاسمی کو اپنے ماننے والوں سے بچھڑےتیرہ برس بیت گئے۔ جتنے معیار ہیں اس دور کے سب پتھر ہیں جتنے افکار ہیں اس دور کے سب پتھر ہیں لفظوں میں زمانے کی حقیقی تصویرپیش کرنے والےعظیم شاعر،افسانہ نگار اورصحافی احمدندیم قاسمی  نے بے مثال ادب تخلیق کیا ۔ احمد ندیم قاسمی مغربی پنجاب کی وادی سون سکیسر کے گاؤں انگہ ضلع خوشاب میں 20 نومبر 1916 کو پیدا ہوئے۔ احمد ندیم قاسمی ادیب، شاعر، افسانہ نگار، صحافی، مدیر اور کالم نگار تھے، افسانہ اور شاعری میں شہرت پائی ، ان کاشمار ترقی پسند تحریک سے وابستہ نمایاں مصنفین ہوتا تھا اور اسی وجہ سے دو مرتبہ گرفتار کیے گئے۔ ادب کے افق پر احمدندیم قاسمی کا پچاس سے زائد کتابوں کافقری اثاثہ ادبی فہم کی راہیں متعین کررہاہے ، احمد ندیم قاسمی 10جولائی 2006  کو مختصرعلالت کے بعد حرکت قلب بند ہونے سےنوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔