Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

احمد شہزاد کو کیمپ میں شامل نہیں کیا جا سکتا‘ چیف سلیکٹر کا کورا جواب

احمد شہزاد کو کیمپ میں شامل نہیں کیا جا سکتا‘ چیف سلیکٹر کا کورا جواب
May 11, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیلفی کنگ احمد شہزاد کی ایبٹ آباد میں لگائے گئے بوٹ کیمپ میں شامل کرنے کی درخواست رد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے پی سی بی کو خط لکھا تھا کہ وہ اپنے رویے میں تبدیلی لا چکے ہیں۔ انہیں دورہ انگلینڈ کےلئے لگائے بوٹ کیمپ میں شامل کیا جائے۔ پی سی بی حکام نے اس پر چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق سے مشاور ت کی۔ بعد میں پی سی بی نے احمد شہزاد کو بتایا کہ وہ محنت جاری رکھیں۔ مستقبل میں ان کوجگہ ضرور ملے گی۔ چیف سلیکٹر نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر احمد شہزاد کو بوٹ کیمپ میں شامل نہیں کیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔