Monday, September 26, 2022

احمد شہزاد اور عمراکمل کو بنا کسی جرم ٹیم سے باہر کرنا مناسب نہیں: معین خان

احمد شہزاد اور عمراکمل کو بنا کسی جرم ٹیم سے باہر کرنا مناسب نہیں: معین خان
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں تعلیم کی کمی اور انگریزی کی کمزوری کے پیش نظر غیرملکی کوچ نہیں رکھنا چاہئے۔ احمد شہزاد اور عمراکمل کو بنا کسی جرم ٹیم سے باہر کرنا مناسب نہیں۔ سابق کپتان اور چیف سلیکٹر معین خان نے پی سی بی کے حالیہ اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی موجودگی میں غیرملکی کوچز کا انتخاب درست نہیں جبکہ بقول چئیرمین پی سی بی کھلاڑیوں کی انگریزی اچھی نہیں اور تعلیم بھی کم ہےتو پھر غیرملکی کوچ کی ضرورت کیا ہے۔ معین خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل باصلاحیت کھلاڑی ہیں، ان کا قصور بتایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ قومی ٹیم کی صلاحیتوں کا امتحان ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ اے معین خان رمضان کارپوریٹ کپ کا آغاز سترہ جون سے ہو گا جس میں ملک کی ممتاز ٹیمیں حصہ لیں گی۔