Sunday, September 25, 2022

احسن خان کی فلم ’’چھپن چھپائی ‘‘29دسمبر کو ریلیز ہوگی

احسن خان کی فلم ’’چھپن چھپائی ‘‘29دسمبر کو ریلیز ہوگی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور اداکار احسن خان کی نئی آنے والی فلم ’’چھپن چھپائی ‘‘29دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ،فلم کی کاسٹ میں احسن خان کے ساتھ لیڈرول میں نیلم منیر سامنے آئیں گی،جبکہ دیگر کاسٹ میں طلعت حسین ،جاوید شیخ،ارشد محمود،عدنان جعفر اورسکنیہ سمو شامل ہیں۔

احسن خان نے کہا ہے کہ یہ ایک کامیڈی فلم ہے جس میں دو نوجوان بے روزگارہیں اور وہ جلد امیر ہونا چاہتے ہیں ،اس مقصد کے لئے وہ گنڈا گردی کرتے ہیں اور اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں۔

محسن علی اس فلم کے ہدایات کار اور لکھاری ہیں جو اس سے پہلے پاکستانی فلم انڈسٹری کی کامیاب فلم’’ نامعلوم افراد‘‘ بھی لکھ چکے ہیں ،جبکہ اس کے فلم ساززید شیخ اور رائے خان ہیں۔