Monday, February 26, 2024

احسن اقبال کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

احسن اقبال کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
December 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نارووال اسپورٹس سٹی  کی تعمیر میں کرپشن کے الزام میں گرفتار احسن اقبال کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ۔ نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری  اور سابق  وفاقی وزیر کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا ،  عدالت سے  ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر  احتساب عدالت اسلام آباد نے  احسن اقبال کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ دوران سماعت احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نارووال اسپورٹ سٹی منصوبے کی تمام متعلقہ اداروں سے منظوری لی ، فنڈز پی ایس  دی کے ذریعے جاری ہوئے ۔