Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی خصوصی نشستوں کی تجویز دیدی

احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی خصوصی نشستوں کی تجویز دیدی
November 21, 2021 --- ویب ڈیسک

شکر گڑھ (92 نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی خصوصی نشستوں کی تجویز دے دی۔

احسن اقبال نے شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا بیرون ملک پاکستانیوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کے خلاف نہیں ہیں۔ اوورسیز پاکستانی قوم کا اثاثہ ہیں۔ کوئی سیاسی جماعت اوورسیز کے کردار کی نفی نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا انٹرنیٹ ووٹنگ دنیا بھر میں ابھی تک تسلیم نہیں کی گئی۔ ای وی ایم ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے کا طریقہ ہے۔

احسن اقبال بولے پی ڈی ایم غیر آئینی اقدامات کے خلاف چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کے حق میں ہیں۔