Sunday, September 25, 2022

احسن اقبال نیب کے چکر لگا لگا کر اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ، فیاض الحسن چوہان

احسن اقبال نیب کے چکر لگا لگا کر اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ، فیاض الحسن چوہان

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے احسن اقبال  نیب کے چکر لگا لگا کر اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  احتساب کے چکروں میں پھنسے احسن اقبال بہکے بہکے بیانات دے کر اپنا دل بہلا رہے ہیں، 50کے قریب لیگی ارکان کے حکومت کے ساتھ رابطوں نے لیگی رہنماؤں کی نیندیں اڑا دی ہیں، بقیہ ارکان کو متنفر ہونے سے بچانے کے لیے احسن اقبال پی ٹی آئی کے ارکان سے متعلق بیانات دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن کی حکومت گرانے کی خواہش آئندہ تین سال تک پوری ہونا ناممکن ہے، غیر متحدہ اور غیر منظم اپوزیشن جماعتیں عوامی اعتماد پر قائم پی ٹی آئی حکومت نہیں گرا سکتیں۔