Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احساس کمتری کا شکار وزیرداخلہ تصوراتی دنیا سے باہر آئیں: بلاول بھٹو

احساس کمتری کا شکار وزیرداخلہ تصوراتی دنیا سے باہر آئیں: بلاول بھٹو
December 20, 2016

کراچی (92نیوز) پیپلزپارٹی کا چودھری نثار پرجوابی وار۔ بلاول بھٹو نے ٹویٹ کیا ہے کہ چودھری نثار اپنے خیالات اپنے پاس رکھیں، ہمارے چار مطالبات پر توجہ دیں۔ چودھری نثار اپنی جنونیت اپنے پاس رکھیں۔ احساس کمتری کا شکار وزیرداخلہ اپنی تصوراتی دنیا سے باہر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے بلاول بھٹو پر تنقید کی تو چیئرمین پیپلز پارٹی نے بھی اْدھار فوری چکتا کر دیا۔ دو سیاسی حریف جماعتوں میں بیان بازی عروج پر پہنچ گئی۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ وہ بچے کی بات کا جواب دینا پسند نہیں کرتے جس پر بلاول ایک مرتبہ پھر سیخ پا ہو گئے اور آج بھی جوابی ٹویٹس داغ دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ چودھری نثار اپنے خیالات اپنے پاس رکھیں اور ان کے چار مطالبات پر توجہ دیں۔ یہی نہیں ساتھ ہی یہ بھی کہہ ڈالا کہ چودھری نثار اپنی جنونیت اپنے پاس رکھیں۔  احساس کمتری کا شکار وزیرداخلہ اپنی تصوراتی دنیا سے باہرآئیں۔

سینیٹر سعید غنی بھی میدان میں اترے اور حکمران جماعت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ ساتھ بلاول کو پختہ سیاستدان قرار دیا۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو سمیت دیگر بھی کھل کر بولے اور واضح کیا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی حقیقت ہے۔ حکمران پہلے اپنی کرپشن کاجواب دیں۔