احساس پروگرام، 40 لاکھ خاندانوں میں 50 ارب کی رقم تقسیم کی گئی، ثانیہ نشتر

اسلام آباد (92 نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس پروگرام اہم سنگ میل ہے، 10 روز میں 40 لاکھ سے زائد خاندانوں میں 50 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
ڈاکٹر ثانیہ نشتر کہتی ہیں کہ احساس کے تحت سب سے زیادہ رقم پنجاب میں 19 ارب 74 کروڑ روپے تقسیم کی گئی۔ سندھ میں 16 ارب 94 کروڑ، خیبر پختونخوا میں 10 ارب 48 کروڑ، بلوچستان میں 1 ارب 46 کروڑ روپے غربا میں تقسیم کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 72 کروڑ 30 لاکھ جبکہ گلگت بلتستان میں 23 کروڑ 54 لاکھ روپے اور اسلام آباد میں 9 کروڑ 29 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ احساس پروگرام کی رقم کی منتقلی کے وقت سماجی فاصلے کا خیال رکھا جا رہا ہے۔