Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

احساس پروگرام کیلئے 260 ارب روپے مختص کئے گئے، ثانیہ نشتر

احساس پروگرام کیلئے 260 ارب روپے مختص کئے گئے، ثانیہ نشتر
October 23, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ غریب طبقے کی مشکلات کے خاتمے کی غرض سے احساس پروگرام کیلئے 260 ارب روپے مختص کئے گئے۔

ہفتہ کے روز احساس سروے اندراج عمل کے جائزہ کیلئے احساس مرکز اندراج کے دورے پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ احساس مخصوص اشیائے ضروریہ اعانت پروگرام کیلئے الگ بجٹ کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام جس میں احساس کفالت، احساس نشوونما، بچوں کیلئے احساس وظائف اور دیگر شامل ہیں، کے مختلف اقدامات اس سروے سے منسلک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں سروے جلد مکمل ہوگا جبکہ ملک بھر میں سروے مکمل کیا گیا ہے۔