Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احد چیمہ کے بعد کس کی باری؟ پنجاب کی بیوروکریسی میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی

احد چیمہ کے بعد کس کی باری؟ پنجاب کی بیوروکریسی میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی
February 24, 2018

لاہور (92 نیوز) نیب کی جانب سے میگا پراجیکٹس میں کرپشن کی تحقیقات کا سلسلہ شروع ہونے پر سول بیوروکریٹس سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔
سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی گرفتاری نے پنجاب کی بیوروکریسی میں ہلچل مچا دی ۔ اب کس کی باری ہے؟ اب کیا ہو گا؟ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں نئی بحث شروع ہو گئی ۔
بیوروکریسی میں بے چینی کی لہر بڑھی تو سول سیکرٹریٹ میں ہڑتال کر دی گئی ۔ رینجرز کی تعیناتی نے تو سول بیوروکریٹس کی نیندیں ہی اڑا کر رکھ دیں ۔
لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں جاری میگا پراجیکٹس پر تعینات جونیئر پی اے ایم ایس افسران بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں ۔
خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام اور خوشحال کسان پروگرام پر تعینات افسروں نے کارروائی سے بچنے کے لئے قریبی ساتھیوں سے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں ۔