Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احد چیمہ کے انکشاف پر پیراگون سٹی کے مالک ندیم ضیا کا بھائی شاہد گرفتار

احد چیمہ کے انکشاف پر پیراگون سٹی کے مالک ندیم ضیا کا بھائی شاہد گرفتار
February 24, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن  کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔ پیراگون سٹی  کے مالک ندیم ضیا کے بھائی شاہد شفیق کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔نیب  کو احد چیمہ کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے اہم ڈیٹا مل گیا جبکہ احد چیمہ کے اہم شخصیت سے رابطوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کےسابق گرفتار ڈی جی نے نیب سے نمٹنے کے حوالے سے بات چیت کی ۔ احد چیمہ کے انکشاف پر پیراگون سٹی کے مالک ندیم ضیا کا بھائی شاہد شفیق بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی میں کرپشن کی کہانی میں نئے موڑ آنے لگے۔ نیب  لاہور نے کامیاب کارروائی کی اور بسم اللہ انجینئرنگ سروسز کےپارٹنر شاہد شفیق کو  پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی انکوائری میں تفتیش کے دوران گرفتار کیا ۔

 ذرائع  کے مطابق پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20جنوری 2015کو معاہدہ کیا  جس کے بعد 16 ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61کروڑ روپے جمع کروائے لیکن تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوسکا ۔

واضح رہے کہ  کاسا کمپنی تین کمپنیوں بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، سپارکو اور چائنہ گروپ کا جوائنٹ وینچر ہے جبکہ بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، پیراگون سٹی کی ملکیت ہے ۔

ملزم شاہد شفیق  کو جسمانی ریمانڈ کیلئے اتوار کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔شاہد شفیق کی گرفتاری مستقبل قریب میں معاملہ منطقی انجام تک پہنچنے کی نوید سنا رہی ہے۔