Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احد چیمہ کی گرفتاری پر وفاقی حکومت کا آرڈیننس لانے پر غور

احد چیمہ کی گرفتاری پر وفاقی حکومت کا آرڈیننس لانے پر غور
February 24, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) احد چیمہ کی گرفتاری پر وفاقی حکومت نے آرڈیننس لانے پر غور  شروع کر دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  آرڈیننس میں نیب کے اختیارات سے متعلق ایک کونسل بنانے کی تجویز زیر غور ہے ۔

وفاقی حکومت نے احد چیمہ کی گرفتاری اور پاناما کے معاملے پر آڑیننس لانے پر غور شروع کردیا ۔ ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ آرڈیننس میں نیب کے اختیارات سے متعلق ایک کونسل بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔

مجوزہ آڑیننس میں چیئرمین نیب کے اختیارات کونسل کو دیئے جانے کی تجویز بھی شامل ہے  ۔ واضح رہے کہ آرڈیننس لانے کی سفارش گزشتہ روز پنجاب بیوروکریسی نے کی تھی ۔

مجوزہ آرڈیننس کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڑیننس سے بہت نقصان ہو گا  ۔نیب کے قانون میں کسی بھی تبدیلی کے خلاف پی ٹی آئی شدید مزاحمت کرے گی ۔