Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احد چیمہ کی گرفتاری پر سول بیورو کریسی کی ہڑتال سرونٹس کنڈکٹ کی خلاف ورزی تھی

احد چیمہ کی گرفتاری پر سول بیورو کریسی کی ہڑتال سرونٹس کنڈکٹ کی خلاف ورزی تھی
February 25, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری پر  قانون کے  رکھوالوں نےقانون کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ۔ سول بیورو کریسی کی ہڑتال سول سرونٹس  کنڈکٹ رولز 1966 کی  واضح خلاف ورزی تھی۔

احد چیمہ کی گرفتاری پر ان کے ساتھی  سرکاری افسران نے قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں ، سرکاری افسران نے گرفتاری کے خلاف احتجاجا اپنے دفاتر کی تالہ بندی کی ، جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا  ۔

سروس کنڈکٹ 1966 کے مطابق  سرکاری افسر ہڑتال یادفتر  کی تالہ بندی نہیں کر سکتے ،  دوسری جانب تعزیرات پاکستان 1860 کے سیکشن 124 کے کلاز کے مطابق وفاقی یا صوبائی حکومت  کے کام کو روکنا زبانی ،تحریری، عملاً یا  ترغیب دینا جرم ہے اور ہڑتالی افسر کو 3سال سے کر عمر قید تک کی سزا بھی ہو سکتی ہے  ۔

 پنجاب کی بیوروکریسی میں چیف سیکرٹری زاہد سعید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول سمیت 30سے زائد افسران نے ہڑتال بھی کی اور دفاترکوتالے بھی لگوائے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔