Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احد چیمہ کی گرفتاری ، پی ایم ایس ایسوسی ایشن کی تالہ بندی سے لاتعلقی

احد چیمہ کی گرفتاری ، پی ایم ایس ایسوسی ایشن کی تالہ بندی سے لاتعلقی
February 25, 2018

لاہور( 92 نیوز ) افسران کو زیر عتاب رکھنے والے احد چیمہ آج خود تنہا ہوگئے،،پی ایم ایس ایسوسی ایشن نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی گرفتاری پر تالہ بندی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ۔ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نوید شہزاد مرزا نے کہا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری انفرادی ایشو ہے،ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے۔

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری نے بیوروکریسی کو دو دھڑوں میں تقسیم کردیا ۔

پراونشل مینجمنٹ سروس آفیسرز ایسوسی ایشن  کے سیکرٹری جنرل نوید شہزاد مرزا نے  92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احد چیمہ کی گرفتاری کو انفرادی ایشو قرار دے دیا ۔

پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نوید شہزاد مرزا کہتے ہیں پہلے بھی افسران پکڑے جاتے رہے ہیں مگر ایسا کبھی نہیں ہوا کہ سرکاری مشینری کی تالہ بندی کر دی جائے۔

نوید شہزاد مرزا کا مزید کہنا تھا کہ تالہ بندی کے لیے سیکرٹریٹ سے دباؤ ڈالا جارہا ہے ،ایسوسی ایشن  کے  بارہ سو سے زائد افسران ہڑتال میں حصہ نہیں لیں گے۔