Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احد چیمہ کی گرفتاری ، پنجاب حکومت نے نیب کے خلاف کمر کس لی

احد چیمہ کی گرفتاری ، پنجاب حکومت نے نیب کے خلاف کمر کس لی
February 24, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) احد چیمہ کی گرفتاری ،بیورکریٹس کے ساتھ پنجاب حکومت نے بھی نیب کے خلاف کمر کس لی ۔ پنجاب حکومت نے سخت لب و لہجہ اپنا رکھا ہے ۔
ترجمان پنجاب حکومت مسلسل نیب کو تنقید کا نشاہ بنا رہے ہیں ۔
ذرا ماضی میں پنجاب حکومت کے بیورو کریٹس کے حوالے سے اپنائے گئے لائحہ عمل پر غور کریں تو معاملہ یکسر مختلف دکھائی دیتا ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بیورو کریسی سے اس سے بھی برا سلوک اپناتے ہیں ۔
ماضی گواہ ہے شہباز شریف چھوٹی چھوٹی باتوں پر بیوروکریٹس کو معطل کرتے رہے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اٹھائیس دسمبر دو ہزار سولہ کو صاف پانی پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو کو کھڑے کھڑے معطل کر دیا ۔ اسی طرح سترہ دسمبر دو ہزار سترہ پنجاب لینڈ ریکارڈ سسٹم کے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کیا گیا ۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے نائینٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی بیوروکریسی کی تربیت ن لیگ نے خود کی ہے ۔
اب سوال یہ ہے کہ کرپشن کے الزامات میں نیب نے احد چیمہ کو گرفتار کیا تو اتنا شورشرابا کیوں؟ ۔
کیا کرپشن میں ملوث بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی پنجاب حکومت کی مرضی سے ہو گی ؟ ۔