Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احد چیمہ کی گرفتاری، بیورو کریسی نے لیبر یوینز میدان میں اتار دیں

احد چیمہ کی گرفتاری، بیورو کریسی نے لیبر یوینز میدان میں اتار دیں
February 24, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) کرپشن کا بھانڈا پھوٹنے کا خوف اور احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیورو کریسی کو جان کے لالے پڑ گئے ۔ افسروں نے لیبریونینز کو بھی سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی حمایت میں میدان میں اتاردیا ۔ پی ایچ اے،واسا اور سٹی ڈسٹرکٹ یونینزمیں ن لیگ کی نمائندہ یونین نے احدچیمہ کی رہائی کے مطالبات پر مشتمل بینر لگوادیئے ۔

دوسری جانب احد چیمہ کی گرفتاری  پرسول بیوروکریسی میں پھوٹ پڑ گئی  اور مشترکہ احتجاج کی کوشش ناکام  ہو گئی ۔

جمعہ  کے روز پی اے ایس افسران نے پی ایم ایس افسران کو احتجاج میں ساتھ دینے کی دعوت دی اور مذاکرات بھی کئے ،جو ناکام ہوگئے۔

احتجاج کو کامیاب بنانے  کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدرارت  جی او آر میں انتہائی اہم اجلاس ہوا ،  جس میں چیف سیکرٹری زاہد سعید، عمر رسول ،جہانزیب اعوان ، احسان بھٹہ ، صبا اصغر ،سمیر احمد سید اور دیگر افسران شریک ہوئے ۔

احد چیمہ کی رہائی کیلئے پریشر بڑھانے کیلئے دیگر سروسز کے افسران سے بھی رابطے کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری کی ہدایت پر ایک سے زائد افسران کو ٹاسک دے دیا گیا ہے جو احد چیمہ کی گرفتاری پر مشترکہ لائحہ عمل کے لیے لائحہ عمل وضع کرے گا ۔