Sunday, September 25, 2022

احد چیمہ کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی

احد چیمہ کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی
لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت لاہور نے  سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ  کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ  الفاءاسٹیٹ کے مالک ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے احد چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کی، ملزمان ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ پارٹنر تھے لیکن غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ  ابتدائی اندازے کے مطابق اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں، اب تک ایل ڈی اے سٹی میں 1712 فائلیں فروخت کیں اور پیسے اکٹھے کئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی ۔ احد چیمہ کو کیمپ جیل سے احتساب عدالت نمبر چار میں پیش کیا گیا،  احد چیمہ کی اس کیس میں لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے ، شریک ملزم آصف ملک اور عبدالرشید کی بھی لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے۔