Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

احد چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ایک اور ریفرنس دائر

احد چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ایک اور ریفرنس دائر
October 18, 2018
لاہور ( 92 نیوز) آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں نیب کے زیرحراست سابق ڈی جی ایل ڈی اے احدچیمہ کے خلاف ناجائزاثاثوں کاریفرنس دائر کر دیا گیا ،  احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کیس پر سماعت کریں گے  جب کہ نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ دلائل دیں گے ۔ احد چیمہ کے اربوں روپے کی جائیداد کی تفصیلات  ریفرنس میں پیش  کردی گئی ہیں ،  ریفرنس کے مطابق احد چیمہ کے اثاثہ جات آمدن سے زائد ہیں ، نیب کی تحقیقات میں احد چیمہ اس بارے میں تسلی بخش جواب نہیں  دے سکے۔ احدچیمہ نیب لاہور میں زیرحراست ہیں اوران سے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کی جارہی ہیں، نیب ذرائع کے مطابق ان سے تحقیقات میں اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔