Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احد چیمہ پر بات کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عارف عباسی کا مائیک بند کردیا

احد چیمہ پر بات کرنے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عارف عباسی کا مائیک بند کردیا
February 28, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب اسمبلی میں احد چیمہ پربات کرنےپر اسپیکر نے عارف عباسی کا مائیک بندکردیا ج سپر اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی ہے ۔

احتجاج  کے باعث ایوان میں چور چور کے نعروں کی گونجتے رہے ۔اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤبھی کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

حزب اختلاف نے ایوان سے واک آؤٹ کیا اور اسمبلی کی سیڑھیوں پر نعرے بازی کی ۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں نیب اختیارات کے خلاف لیگی قرار داد منظور کر لی گئی ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا ،  وقفہ سوالات کے بعد ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے فیصل سبحان اور احد چیمہ پر بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اجازت نہ  ملنے پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج شروع کر دیا گیا ۔

میاں اسلم اقبال کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی گئی جس پر انکامائیک بند کر دیا گیا ۔

رانا ثنا اللہ نے نیب کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جو حکومت نے عددی اکثریت کے بل بوتے پر پاس کرا لی، اجلاس جمعہ کی صبح نو بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔