Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احد چیمہ وہ طوطا ہےجس میں شہبازشریف کی جان ہے،عمران خان

احد چیمہ وہ طوطا ہےجس میں شہبازشریف کی جان ہے،عمران خان
February 24, 2018

(92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ احد چیمہ وہ طوطا ہے جس میں شہباز شریف کی جان ہے ۔  مسلم لیگ ن اپنے کاص بیورو کریٹس کی مدد سے کرپشن کرتی ہے ۔

بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ  پنجاب میں احد چیمہ اور فواد حسن فواد جیسے بیورو کریٹس کا کسے علم نہیں ہے ۔ نواز شریف کیوں نہیں بتا سکتا کہ پیسہ باہر کیسے گیا ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے 60 لاکھ کے فلیٹ خریدنے پر 64 دستاویزات سپریم کورٹ میں دیں ، قوم اب ان سے حساب مانگ رہی ہے اب ان کا ڈرامہ نہیں چلے گا۔ ہمارے ملک کے ایلیٹ ہمارے غریب بچوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ راؤ انوار نے 440 قتل کئے ، اس کے پیچھے کون ہے ؟ ۔ سندھ میں آسب آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور اسے ہٹانا چاہتے ہیں کیوں کہ خواجہ نے کہا تھا کہ 2ہزار پولیس  والے کرپشن میں ملوث ہیں ۔