احد چیمہ نے چودہ ارب کا ٹھیکہ سعد رفیق کے بھائی کو دیا، فواد چودھری
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس کے مرکزی ملزم احد چیمہ نے 14 ارب روپے کا ٹھیکہ وزیر ریلوے سعد رفیق کے بھائی کو دیا ۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ اصل وزیراعظم پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد ہیں جو جاتی امرا سے ہدایت لیتے ہیں ، تحریک انصاف اداروں کے تحفظ کے لیے ان کے پیچھے ہے ۔