Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احد چیمہ نے بطور ڈی جی ایل ڈی اے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، نیب

احد چیمہ نے بطور ڈی جی ایل ڈی اے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، نیب
February 25, 2018

لاہور (92 نیوز) نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ پروجیکٹ میں کرپشن پر پنجاب حکومت کے تمام تر دعوؤں کو غلط اور جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا۔
نیب کی جانب سے جاری کردہ جواب کے مطابق احد چیمہ نے بطور ڈی جی ایل ڈی اے اختیارات کا بھرپور طریقے سے ناجائز استعمال کیا ۔ انہوں نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ پروجیکٹ کا ٹھیکہ دیتے ہوئے دھوکہ دہی پر مبنی پیشکش منظور کی اور چودہ ارب روپے کا پروجیکٹ مجرمانہ ذہنیت کے ساتھ کاسا ڈویلپرز کو دیا ۔ کاسا ڈویلپرز بسم اللہ انجینئرنگ سروسز ، سپارکو کنسٹرکشن کمپنی اور چائنا فرسٹ میٹرالوجیکل گروپ کا جوائنٹ وینچر ہے ۔ یہ کمپنی پروجیکٹ کے حصول کی اہل نہیں تھی ۔ پروجیکٹ کے معاہدے کو تین سال گزرنے کے باجود اس پر کوئی کام بھی نہیں کیا گیا ۔
نیب کے تردیدی جواب کے مطابق ملزم احد چیمہ کے الائیڈ بینک شادی پورہ برانچ کے اکاؤنٹ میں پیراگون سٹی کے مالک شریک ملزم ندیم ضیاء کے ڈی ایچ اے برانچ کے اکاؤنٹ سے 31 ملین روپے ٹرانسفر ہوئے ۔ اس رقم سے احد چیمہ اور اس کے رشتہ داروں نے لاہور کینٹ میں 32 کنال کا پلاٹ خریدا ۔