Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احد چیمہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 40 کروڑ روپے کے حصہ دار نکلے

احد چیمہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 40 کروڑ روپے کے حصہ دار نکلے
March 8, 2018

لاہور ( 92 نیوز) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ  سے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں ، موصوف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 40 کروڑ روپے کے حصہ دار نکلے، ، اپنے عہدے پر رہتے ہوئے غیرقانونی ہاؤسنگ کالونی کو قانونی بنانے میں مدد کی ۔

احد چیمہ الحرم سٹی میں بھی حصہ دار نکل آئے ، نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ نے بطور ڈی جی ایل ڈی اے غیر قانونی ہاوسنگ کالونی کو قانونی بنانے میں مدد کی ۔

ذرائع کادعویٰ ہے کہ احدچیمہ نے ایل ڈی اے  کے 40 کروڑروپے کے فنڈزہاؤسنگ کالونی میں استعمال کئے گئے ہیں ۔

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں بے قاعدگیوں پر جسمانی ریمانڈپرنیب کی تحویل میں ہیں۔