Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احدچیمہ کی گرفتاری پر سرکاری افسران کا احتجاج لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

احدچیمہ کی گرفتاری پر سرکاری افسران کا احتجاج لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
February 27, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے مقامی وکیل اشتیاق چودھری کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی جس میں احد خان چیمہ کی گرفتاری پر سرکاری افسروں کے احتجاج اور دفاتر کی تالہ بندی کو چیلنج کیا گیا ۔
درخواست میں یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ سرکاری افسران نے سول سیکریٹریٹ دفاتر کی تالہ بندی کر کے اپنے حلف کی نفی کی ہے ۔ اس عمل میں شریک افسروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیج دی اور ہدایت کی کہ درخواست گزار کا مؤقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔
اس دوران لاہور سیکرٹریٹ میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے احتجاجی افسروں نے دوسرے روزبھی نومور کے بیجز لگائے رکھے ۔