Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

احتساب کے نام پر قوم کا وقت ضائع کیا جارہا ہے : حمزہ شہباز

احتساب کے نام پر قوم کا وقت ضائع کیا جارہا ہے : حمزہ شہباز
August 22, 2016
جہلم(92نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کہتے کہ احتساب کے نام پر قوم کا وقت ضائع کیا جارہاہے۔ الیکشن کام سے جیتا جاتا ہے ،باتوں سے نہیں لاہور سے کراچی تک موٹر وے بنا رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق این اے 63 جہلم کے ضمنی انتخاب کی مہم کے لئے حمزہ شہباز شاہانہ پروٹوکول میں پنڈ داد نخان پہنچے۔ اور پریس کانفرنس کےدوران ہیلی کاپٹر کے سوال پر پھٹ پڑے کہتے ہیں کہ ہیلی کاپٹر خون پسینہ کی کمائی ہے جہانگیر ترین کا نہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ شریف خاندان پر ایک روپےکی کرپیشن ثابت نہیں ہوئی۔ لیگی رہنما  کا کہناتھاکہ آپکو وہ واقعہ بھی یاد ہو گا جب محمد شہباز شریف نے اپنے داماد کو ہتھکڑیاں لگوائیں اچھی شروعات گھر سے ہونی چاہئے ۔ حمزہ شہبازنے کہا کہ مسلم لیگ ن دو دھڑوں میں تقسیم نہیں ہوئی، مسلم لیگ ن کا ایک ہی دھڑا ہے۔ جہلم آیا ہوں تو ایک ایک یونین کونسل میں جاکر لوگوں سے ملونگا ۔ آج پاکستان 5 ویں معاشی قوت بننے جارہا ہے ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے یا نہیں۔