Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احتساب نہیں استحصال ہورہا ہے : نوازشریف

احتساب نہیں استحصال ہورہا ہے : نوازشریف
July 20, 2017

چترال (92نیوز) وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ صبح اُٹھتے ہی استعفے کی بھیک مانگتے ہیں کیا میں ان کے ووٹوں سے منتخب ہوا ہوں ۔ وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ یہ احتساب نہیں استحصال ہو رہا ہے ۔ جے آئی ٹی ممبران صادق اور امین بنے بیٹھے ہیں۔ صبر کا امتحان نہ لیا جائے ،اب یہ تماشا بند کیا جائے ۔

تفصیلا تکےمطابق وزیراعظم میاں نواز شریف  استعفے کا مطالبہ کرنے والوں اور جے آئی ٹی کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے ۔ اپردیرمیں لواری ٹنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں خوب بولے اور کہا کہ صبح اُٹھتے ہی استعفے کی بھیک مانگنے والو شرم کرو کیا میں تمھارے ووٹوں سے وزیراعظم بنا ہوں۔ وزیراعظم نوازشریف نے واضح کہا کہ وہ بے ہودہ الزامات برداشت نہیں کر سکتے بتایا جائے کس منصوبے اور کس ٹھیکے میں کمیشن کمایا۔ میاں نواز شریف دھرنا دینے والوں کو بھی نہ بھولے اور کہا کہ ایک نے دھرنوں کا سرکس شروع کیا تو مولانا نے بھی تماشا لگایا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے  کہا کہ وہ جے آئی ٹی اور پی ٹی آئی پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ تمہارا احتساب کوئی نہیں مانے گا، یہ احتساب نہیں استحصال ہو رہا ہے۔

جے آئی ٹی کے ممبران کو  بھی وزیراعظم نے نشانے پر رکھا اور واضح کہا کہ آج جے آئی ٹی کے ممبران  امین اور صادق بن بیٹھے ہیں ۔

وزیراعظم  میاں نواز شریف نے خطاب  کے دوران  اپنی حکومت کی خوب تعریفیں کیں اور  کہا کہ ان کےاوپرکرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے ۔مشرف کےدورمیں بھی نوازشریف نہیں جھکا تھا اب بھی نہیں جھکے گا۔