Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

احتساب مجھ سے شروع ہوکرنچلی سطح پر جائیگا،عمران خان

احتساب مجھ سے شروع ہوکرنچلی سطح پر جائیگا،عمران خان
July 26, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان نے خود سے احتساب شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے  کہا کہ احتساب مجھ سے شروع ہوکر نچلی سطح پر جائیگا ، اپنے اخراجات کروں گا، وزیراعظم ہاؤس میں رہنابھی باعث شرمندگی ہوگا۔ عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں کو دھاندلی کی شکایات پر ملک بھر کا کوئی بھی حلقہ کھولنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ  جہاں دھاندلی کاکہیں گے  مل کرحلقہ کھولیں گے۔ہمسایہ ممالک سے بھی پر امن تعلقات کے خواہاں ہیں ، بھارت ایک قدم بڑھائےہم دو قدم بڑھیں گے چین اورافغانستان سےبھی اچھےتعلقات کےخواہش مند ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان بھارت جتنی تجارت کریں گے اس سے دونوں  ملکوں کا فائدہ ہے،میں سارا ہندوستان گھوما  ہوں، اگر بھارت سے تعلقات اچھے ہوتے ہیں تو یہ برصغیر کیلئے اچھا ہے، انڈیا کے میڈیا نے ایسے رویہ رکھا جیسے کہ میں کسی بالی ووڈ فلم کا ولن ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  ہماری کوشش ہوگی کہ ہم وہ ملک بنیں جو لڑائیاں ختم کرے ، سعودی عرب ہمارا مشکل وقت کا ساتھی ہے جب کہ ہم امریکا سے ایسے تعلقات چاہتے ہیں جس سے دونوں  ممالک کا فائدہ ہو مگر  تعلقات برابری کی بنیاد پر ہوں۔