Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

احتساب عدالت کے سابق چئیرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو جوڈیشل کرکے جھیل بھجوانے کے احکامات

احتساب عدالت کے سابق چئیرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو جوڈیشل کرکے جھیل بھجوانے کے احکامات
May 13, 2016
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز) پبلک سروس کمیشن بلوچستان  کے سابق چئیرمین اشرف مگسی کو احتساب عدالت نے جوڈیشل کر کے جیل بھیجوانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ کوئٹہ کی احتساب عدالت میں سابق چئیرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو نیب کی جانب سے پیش کیا گیا۔ اس دوران عدالت میں نیب کے وکیل کی جانب سے مزید ریمانڈ کی درخواست نہیں کی گئی جس پر عدالت نے اشرف مگسی کو جوڈیشل کر کے جیل بھیجوانے کے احکامات جاری کر دئیے جس کے بعد سابق چئیرمین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو جیل حکام کے حوالے کر کے جیل منتقل کر دیا گیا۔ اشرف مگسی نے دوران ملازمت اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنی بیوی، دو بیٹیوں، بیٹے اور سالے سمیت جعلی ڈگریوں پر کئی افراد کو لاکھوں روپے کے عوض سرکاری ملازمتوں پر فائز کیا تھا جس پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے اشرف مگسی کو حراست میں لے لیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔