Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احتساب عدالت کے جج کی ملازمت میں توسیع کا معاملے، وفاقی سیکریٹری قانون طلب

احتساب عدالت کے جج کی ملازمت میں توسیع کا معاملے، وفاقی سیکریٹری قانون طلب
March 7, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقت نثار نے نواز شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس نے توسیع کی سمری پر پیشرفت سے آگاہ کرنے کیلئے وفاقی سیکریٹری قانون کو فوری طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج محمد بشیرکی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے چیف جسٹس ہائیکورٹ نے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے اپنی سفارش حکومت کو بھیج چکی ہے جس پر ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس نے سیکریٹری قانون کو فوری طور پر طلب کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری قانون بتائیں سمری پرکیا پیشرفت ہوئی ہے۔

اکیس فروری کو وفاق وزارت قانون نے نئے جج کی تقرری کیلئے نام مانگے تھے جس پر 28 فروری کو جواب دیتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انورخان کانسی نے نئے نام کے بجائے جج محمد بشیرکی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی سفارش کی تھی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی مدت ملازمت 12 مارچ کو ختم ہورہی ہے۔