Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع
March 8, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کر دی گئی ۔ جج محمد بشیرکی مدت میں 13 مارچ 2018 سے 13مارچ 2021 تک توسیع کی گئی ۔ صدر مملکت نے ڈیپوٹیشن پر بطور جج احتساب عدالت 3 سال توسیع دی، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
2015 میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں توسیع کی تھی ۔
گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے مدت ملازمت میں توسیع نہ ہونے پر سیکرٹری قانون سے برہمی کا اظہار کیا تھا ۔
سیکرٹری قانون نے اعلیٰ عدلیہ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ 12 مارچ سے قبل نوٹیفکیشن جاری کر دیاجائے گا ۔