Saturday, July 27, 2024

احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ بے جا ہے ، ماہرین قانون

احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ بے جا ہے ، ماہرین قانون
April 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) مریم نواز کی جانب سے احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے مطالبے اور نواز شریف کی جانب سے اس مطالبے کی تائید کرنے کو قانونی ماہرین نے بے جا مطالبہ قرار دے دیا۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے 92 نیوز سے بات کرتے  ہوئے مطالبے کو یکسر مسترد کر دیا اور کہا کہ آئین اور قانون میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے بھی شریف فیملی کے اس مطالبے کی مخالفت کی اور کہا کہ قانون میں ایسی کوئی شق نہیں ہے۔ شریف فیملی کا مطالبہ ملک کے طول و عرض میں سنا گیا  ،مگر سوال یہ ہے کہ کیا اس مطالبے کو پورا کیا جا سکتا ہے یا پھر یہ کیس کو ایک نیا رخ دینے کی ایک کوشش ہے  ۔