Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احتساب عدالت کراچی ،کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد

احتساب عدالت کراچی ،کرپشن ریفرنس میں  ڈاکٹر عاصم سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
February 26, 2018

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے 17 ارب کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ۔ملزمان نے  صحت جرم سے انکارکردیا ۔

ڈاکٹر عاصم کیساتھ دیگرملزمان میں بشارت مرزا، جمیل انصاری ، ایس ایس جی سی ایم ڈی ذوہیر صدیقی ،ملک عثمان، خالد رحمان اورشعیب وارثی  شامل ہیں ۔

وکلاء کے سمجھانے پر ڈاکٹرعاصم اوردیگرملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا۔ عدالت نے  گواہوں کوآئندہ سماعت پر طلب کرلیا ، سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔

ڈاکٹرعاصم نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب والےلڑ رہےہیں ، ہم لڑنا نہیں چاہتے ۔

ڈاکٹرعاصم اور دیگرملزمان پر سوئی سدرن گیس کمپنی میں غیرقانونی ٹھیکوں کےذریعے قومی خزانے کو 17 ارب کا نقصان پہنچانے کاالزام ہے ۔