Tuesday, September 17, 2024

احتساب عدالت کا نیب ریفرنسز کے معاملے کی مدت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ کو خط

احتساب عدالت کا نیب ریفرنسز کے معاملے کی مدت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ کو خط
June 8, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کے معاملے پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مدت میں توسیع کے لئے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے سپریم کورٹ کولکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 9 جون کو وقت ختم ہو رہا ہے اور گواہان ابھی باقی ہیں۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا پر جرح جاری ہے۔ العزیزیہ میں تفتیشی افسر کا بیان بھی قلمبند ہونا باقی ہے۔ خط میں  استدعا کی گئی ہے کہ فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیا اور تفتیشی افسر کا بیان بھی قلمبند ہونا باقی ہے ۔ نیب ریفرنسز کا فیصلہ 9 جون تک نہیں ہو سکتا اس لیے وقت بڑھایا جائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز میں اس پہلے دو مرتبہ وقت بڑھایا۔ سپریم کورٹ نے چھ ماہ میں شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کے فیصلے کا حکم دیا تھا۔ چھ ماہ میں ٹرائل مکمل نہ ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے دو ماہ کا مزید وقت دیا تھا۔ آخری بار سپریم کورٹ نے 9 جون تک نیب ریفرنسز کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔