Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے دبئی جانے کی اجازات دے دی

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے دبئی جانے کی اجازات دے دی
March 2, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ضیاء الدین اسپتال ان کا اپنا اسپتال ہے ، فزیو تھراپی یہاں پر بھی ہے ۔
جناح اسپتال میں ڈاکٹر عاصم کو لاحق مرض کی سہولت ہے یا نہیں اس حوالے سے بھی رپورٹ طلب کر لی ۔
عدالت نے ڈاکٹرعاصم کو علاج کے لئے دبئی جانے کے اجازت دیتے ہوئے کہا کہ اس بار علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے رہے ہیں لیکن آئندہ کے لئے پتا کروائیں گے کہ یہاں علاج ممکن ہے یا نہیں ۔
ڈاکٹرعاصم نے بھی سکھ کا سانس لیا اور نیب کےخلاف مقدمات خود لڑنے کا اعلان کر دیا ۔
ڈاکٹر عاصم کو تین مارچ سے 9 مارچ تک دبئی جانے کی اجازات دی گئی ہے ۔