Monday, November 28, 2022

چودھری شوگر ملز کیس، نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ

چودھری شوگر ملز کیس، نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ
لاہور (92 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ دیدیا جبکہ یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔ کیس کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت کے باہر وکلاءاور پولیس کے درمیان ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔ احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت کی،عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے حاضری سے استثنیٰ دےدیا، مریم نواز کو بھی آئندہ عدالتی حکم تک حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ریفرنس جلد دائر کرنے کاحکم دیدیا، کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔