Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی

احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی
March 1, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کی سماعت  ہوئی ، نوازشریف پیشی کے لیے مری سے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں واقع احتساب عدالت پہنچے، مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز کے ضمنی ریفرنسز پر سماعت ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی  کی گئی مگر دوبارہ سماعت ایک بجے شروع ہو ئی  

۔ احتساب عدالت نے آج استغاثہ کے آٹھ گواہوں کو طلب کر رکھا تھا  جن میں سے 5 کے بیانات قلمبند کئے گئے جب کہ جرح بھی مکمل ہو گئی ۔ عدالت نے باقی تین گواہوں کے بیانات کل قلمبند کرنے کا حکم دےد یا۔
نواز شریف کی جانب سے دوبارہ حاضری سے استثنیٰ  کی درخواست عدالت نے منظور کر لی گئی ۔ سماعت کل صبح نو بجے تک ملتوی کر دی گئی  ۔