احتساب عدالت لاہور کا سعد رفیق کو سروسز اسپتال منتقل کرنے کا حکم
لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت لاہور نے خواجہ سعد رفیق کو سروسز اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا ، جج جواد الحسن نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
سعدرفیق کو گلے کی تکلیف کے باعث جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے حکم دی اکہ قانون کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو علاج کے لئے سروسز اسپتال میں داخل کرایا جائے ۔