Monday, October 3, 2022

احتساب عدالت لاہور نے علیم خان کو 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

احتساب عدالت لاہور نے علیم خان کو 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
لاہور ( 92 نیوز ) آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیوں کے کیس میں  لاہور کی احتساب عدالت نے عبدالعلیم خان کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے علیم خان کو کوٹ لکھپت جیل بھجوانے کا حکم دیا، دوسری طرف  علیم خان  نے گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے علیم خان کی لیگل ٹیم نے درخواست ضمانت کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔