Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

احتساب عدالت اسلام آباد نے خورشید شاہ کا دو روزہ راہداری ریمانڈ دیدیا

احتساب عدالت اسلام آباد نے خورشید شاہ کا دو روزہ راہداری  ریمانڈ دیدیا
September 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) احتساب عدالت نے  پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا دو روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا۔ نیب کی جانب سے  سید خورشید شاہ کو  احتساب عدالت پیش کیا گیا ، جہاں  نیب پراسیکیوٹر نے  کہا کہ سید خورشید شاہ پر  نیب سکھر میں مقدمات  چل رہے ہیں ،انہیں وہاں لے کر جانا ہے ،لہٰذا 7 روزہ راہداری ریمانڈ دیا جائے ۔ جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ  7 روزہ راہداری ریمانڈ کیوں چاہئے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ  فلائٹ کی ٹکٹ میسر نہیں اس لئے 7روز کا  راہداری ریمانڈ دیا جائے ۔ جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ سکھر جانے میں کتنا ٹائم لگتا ہے ، سید خورشید شاہ نے بتایا کہ سکھر جانے میں دو گھنٹے لگتے ہیں ، عدالت نے  2روز کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔ کمرہ عدالت میں آصف علی زرداری سے خورشید شاہ سمیت پارٹی رہنماوں نے بھی ملاقاتیں کیں ، نیب حکام خورشید شاہ کو ملاقات کرنے سے روکتے رہے۔ ادھر نیب نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 24 سمتبر کو طلب کرلیا۔